جھڈو میں نشہ آور انجکشنوں کی سرعام فروخت جاری

Injection

Injection

جھڈو (جیوڈیسک) جھڈو میں نشہ آور انجکشنوں کی سرعام فروخت جاری، منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، جھڈو میں چند مخصوص میڈیکل اسٹورز پرنشہ آور ادویات اور انجکشن جن میں ڈائپران، سوسیگان، بیوپران، کنز اور ایول وغیرہ شامل ہیں کھلے عام بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں نشہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

یہی نہیں بلکہ جھڈو کے طالبعلم اور نوعمر بچے بھی نشے کے عادی ہوتے جارہے ہیں واضح رہے کہ جھڈو میں نشےکے انجکشن استعمال کرنے سے گزشتہ دنوں کانجی، رتن، خمیسو اور شمبو سمیت متعدد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، جھڈو میں سرعام نشہ آور ادویات کے خلاف پولیس کارروائی کرنے کو تیار نہیں، جھڈو کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈی آئی جی سندھ اور ایس پی میر پور خاص سے مطالبہ کیا ہے کہ جھڈو میں نشہ آور ادویات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔