خوشاب میں مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت جاری

Meat

Meat

کٹھہ سگھرال (جیوڈیسک) بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے متعدد شہری ہسپتال پہنچ گئے ‘ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ محکمہ لائیو سٹاک اور ویٹرنری ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کے سبب دولاکھ آبادی والے شہر خوشاب میں مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت سرعام فروخت ہونے لگا

ناغے کے دنوں میں پڑوسی ضلع سے مردہ اور لاغر جانوروں کا گوشت سوزوکی وین پر لاد کر مخصوص قصابوں کے پاس لایا جاتا ہے جو دھڑلے سے مردہ اور لاغر گوشت شہر کے کونے کونے میں فروخت کرتے ہیں، ڈی او لائیو سٹاک کے نوٹس میں لانے کے باوجود اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ محکمہ لائیو سٹاک کی خاموشی حیران کن ہے اہل علاقہ نے حکام سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔