اقبال حسن مرحوم کی وفات کے چوبیس برس گزر جانے کے باوجود ان کے مداحوں کے ادا کئے ہوئے کرداروں کو اپنے ذہنوں سے محو نہیں کر سکے۔
اقبال حسن ایک ہمہ جہت اداکار تھے انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نے ثانوی اداکار کی حیثیت سے کئی فلموں میں کام کیا انیس سو اڑسٹھ میں ہدایتکار ریاض احمد نے انہیں اپنی فلم سسی پنوں میں وقت کی مقبول ہیروئن نغمہ کے مقابل ہیرو کا کردار دیا۔ یہ فلم کامیاب ہوئی اور اقبال حسن کو فلم بینوں اور فلم انڈسٹری نے ہیرو کے طور پر قبول کرایا۔
اقبال حسن مرحوم نے اپنی فنی زندگی میں ہر طرح کے کردار ادا کئے جن میں ویلنیش اور کریکٹر رول شامل ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں سسی پنوں، شیر خان، یہ امن، بالا گاڈی، دھی رانی اور کلیار شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں فن کا مظاہرہ کیا۔
اقبال حسن کا انتقال محض اکتالیس برس کی عمر میں لاہور کے نزدیک کار ایکسیڈنٹ میں ہوا وہ اس وقت ہدایتکار حیدر چوہدری کی فلم جورا کی آٹ ڈور شوٹنگ سے واپس آ رہے تھے ان کے بعد پنجابی فلموں کو ان جیسا ورسٹائل اداکار میسر نہیں آ سکا۔
ان کے بھائی تنظیم حسین بھی فن اداکاری سے منسلک رہے۔ اقبال حسن مرحوم کی وفات کے چوبیس برس گزر جانے کے باوجود ان کے مداحوں کے ادا کئے ہوئے کرداروں کو اپنے ذہنوں سے محو نہیں کر سکے۔