مشرف کیخلاف غداری کیس، جوابی دلائل کی تیاری نہیں، اکرم شیخ کی درخواست پر سماعت ملتوی

Akram Sheikh

Akram Sheikh

راولپنڈی (جیوڈیسک) غداری کیس میں شریک ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر استغاثہ کی جانب سے جوابی دلائل کا آغاز نہ ہو سکا ، خصوصی عدالت نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت آج خصوصی عدالت میں ہونا تھی، شریک ملزمان کو مقدمے میں شامل کرنے سے متعلق پرویز مشرف کی درخواست پر وکیل صفائی فروغ نسیم کے دلائل گزشتہ سماعت پر مکمل کر لئے تھے۔

آج استغاثہ کی جانب سے جوابی دلائل کا آغاز ہونا تھا تاہم پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی جانب سے رجسٹرار آفس میں سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا۔

کہ اہلیہ کی وفات کے باعث تیاری نہیں کر سکا ، جوابی دلائل دینے کیلئے وقت دیا جائے ، رجسٹرار خصوصی عدالت عبدالغنی سومرو نے سماعت کی آئندہ تاریخ دیدی ، غداری کیس کی سماعت انتیس اکتوبر کو ہوگی۔