سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک دن کے لیے آج صبح سے بند

CNG Stations

CNG Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے ایک دن کے لیے بند کر دیے گئے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ کے پلان کے تحت۔

آج صبح سندھ بھر میں سی این جی بند کر دی گئی جو ایک دن کے وقفے کے بعد بدھ کے روز صبح 8 بجے کھلے گی۔ ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز بھی سی این جی اسٹیشن 24 گھنٹوں کے لیے بند رکھے جائیں گے۔