لندن (جیوڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نوشینہ مبارک نے ہاوس آف لارڈز کی رکنیت کا حلف اٹھالیا میاں چنوں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون نوشینہ مبارک پاکستان بریٹن ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کی سر براہ بھی ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک برطانیہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم کا وفد آئندہ سال پاکستان کا دورہ بھی کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ سب کی کوشش ہے کہ فلسطین کا مسئلہ جلد حل ہو۔