کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم گو وہٹلام انتقال کر گئے۔ 1972 سے 1975 تک آسٹریلیا کے وزیر اعظم رہے۔ وہ واحد منتخب وزیر اعظم ہیں جنہیں گورنر جنرل نے 11 نومبر 1975 کو برخاست کر دیا تھا۔
انکے انتخاب سے کنزرویٹو پارٹی کے 23 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا۔ وہ چین سے تعلقات بڑھانے، ویتنام سے آسٹریلوی فوج واپس بلوانے، جبری فوجی بھرتی، اور نسلی امتیاز کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے۔ انہوں نے آسٹریلیا میں سزائے موت ختم کی اور ووٹ ڈالنے کے لئے عمر کی حد کم کر کے اٹھارہ برس کی۔