اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم وزیر اعظم کے استعفے پر واضح موقف اپنائے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے ، کہتے ہیں بابرغوری نے ملاقات میں کچھ یقین دہانیاں کرائی ہیں۔
پارلیمنٹ ہائوس کے باہر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر سے ہٹانا غیر اہم ہے ، وہ چند روز کے لیے اپوزیشن لیڈر نہیں بننا چاہتا ، ایم کیو ایم وزیر اعظم کے استعفے پر واضح موقف اپنائے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
عید سے پہلے قربانی نہ ہونے سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ بکرا ہی پولیو زدہ ہو گیا ہے تو میں کیا کروں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر لیے جائیں تو وہ بھی اسمبلی چھوڑ دیں گے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ مشرف کے تھوکے ہوئے تین مزید وزیر ن لیگ کی حکومت میں آ رہے ہیں۔ ن لیگ میں شمولیت سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کی حکومت پر 100 مرتبہ لعنت بھیجتا ہوں۔