فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد کے علاقے کھڑانوالہ میں ٹیکسٹائل فیکٹری کے کیمیکل گودام میں آگ لگ گئی ، آگ لگنے سے گودام کی دیواریں اور چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کھڑانوالہ سے جڑانوالہ روڈ پر واقع فیکٹری کے کیمیکل گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ، گودام میں بڑی مقدار میں کیمیکل موجود تھا جس نے آگ پکڑ لی۔ واقعہ کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی۔
جس نے ایک گھنٹے کی کوشش سے آگ پر قابو پایا۔ آگ کی شدت سے گودام کی دیواریں اور چھت بھی گر گئی ، لاکھوں کا کیمیکل اور کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔