گوجرانولہ میں خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

Suicide

Suicide

گوجرانوالا (جیوڈیسک) باغبان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دے کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے باغبان پورہ کی رہائشی خاتون صدف نے آئے روز شوہر اور سسرالیوں سے جھگڑے سے تنگ آکر پہلے دو کم سن بچوں 3سالہ ریحان اور 6 ماہ کے عیان کو دودھ میں زہریلی گولیاں ملاکر پلایا اور پھر خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں۔ زہر خورانی سے صدف کی زندگی تو موقع پرہی ختم ہوگئی تاہم ریحان اور عیان کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ریحان نے دم توڑ دیا جبکہ عیان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں بھی ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی تھی جس سے اس کا ایک ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔