مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/10/2014

مصطفی آباد میں محرم الحرام کے موقع پر تمام پروگرام حسبِ سابقہ ہی ہوں گے
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد میں محرم الحرام کے موقع پر تمام پروگرام حسبِ سابقہ ہی ہوں گے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ، اسلحہ کی نمائش اور لاڈو سپیکر پر مکمل پابندی ہو گی، امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر طبقہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، اور اپنے ارد گرد نظر رکھنا ہو گی، محرم میں سیکورٹی پر تعینات انتظامیہ کو کارڈ جاری کئے جائیں گے،جلوس کے روٹ پر سبیل، لنگر، چائے تقسیم کرنے والوں کو قبل از وقت پولیس کو اطلاع دینا ہو گی، ذاکرین کسی بھی مسلک کے خلاف کوئی تقریر نہیں کریں گے، اگر کسی نے کوئی تقریر کی تو انتظامیہ برابر ملوث شمار کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل نذر عباس شاہ نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کے ہمراہ امن کمیٹی کے ممبران، اہل تشیع، اہل سنت ، انجمن تاجران، للیانی پریس کلب ودیگر تنظیموں پر مشتمل محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔للیانی پریس کلب کے وفد کی قیادت صدر محمد عمران سلفی، انجمن تاجران کے وفد کی قیادت ظہور شاہین روپال نے کی، ڈی ایس پی نذر عباس شاہ نے مزید کہا کہ محرم امحرام میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے والے صحافیوں، امن کمیٹی کے ممبران اور تاجروں کو پنجاب حکومت کی طرف سے شیلڈز بھی دی جائیں گے، محرم الحرام کے موقع پر اما م با ر گا ہو ںکے قریب کسی قسم کی پارکنگ نہیں ہو نے دی جا ئے گی مجا لس میں ہر آنے والے شخص کو بذریعہ میٹل ڈیٹکٹڑ چیک کیا جا ئے گا ۔ اور رو ٹ میں آنے والی ہر ر کا وٹ کو منتظمین کے ساتھ مل کردو رکروایاجا ئے گا ۔اور قصور پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے فول پر وف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام محبت ،رواداری،اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اسلام مخالف قوتیں ہمیں کچلنے کیلئے تیار بیٹھی ہیں اور وہ کوئی بھی موقع کھونا نہیں چاہتیں۔اگر مذہبی رہنمائوں نے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہ کیا اور آپس کے فرقہ وارانہ فسادات سے باہر نہ نکلے تو مخالف قو تیں ہمیں برباد کر دیں گی انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم با ہمی جھگڑوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کی شر سے محفوظ رہیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں اس لیے تمام مکاتب فکر کے علماء محرم الحرام کے موقع پر ضلع قصور میں کسی قسم کی فر قہ وا ریت کو ہو ا نہ دیں اور اتحا دبین المسلمین کا د رس دیں اور کو ئی مذہبی منا فر ت پھیلا نے والی تقا ریر ،لٹر یچر ،آڈیو ،ویڈیو کیسٹ اوربینرز نہ لگائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری والدہ سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عابد فضل چوہدری والدہ سمیت ٹریفک حادثہ میں جاں بحق، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار، تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عابد فضل چوہدری والدہ و رشتہ داروں کے ہمراہ عارف والا سے واپس آ رہا تھا کہ کار بے قابو ہونے سے درخت سے ٹکرانے سے عابد فضل چوہدری والدہ سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر چار رشتہ دار شدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، نماز جنازہ معروف عالم دین حافظ ثنا ء اللہ مدنی نے پڑھائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے زیراہتمام داغی کی شکست کا جشن منایا گیا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف انصافین سعودی عرب کے زیراہتمام داغی کی شکست کا جشن منایا گیا جس کا اہتمام لوئردیر سے تعلق رکھنے والے انصافین سعید حیران،خانزادہ یوسفزے،خیام خان ،ملک شیر خان وردگ،ملک لیاقت علی خان اورغلام حسین خان نے کیا جس میں بڑی تعداد میں سعودی عرب سے انصافین نے شرکت کی اور خاص کر اے این پی اور جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے درجنون لوگوں نے تحریک انصاف انصافین سعودی عرب میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقعہ پر چیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، نازبلوچ اور مراد سعید نے خصوصی ٹیلیفونک خطاب کیا اور سعودی عرب میں انصافین کے کام کو سہراہا، انصافین ریاض کے عہدے داران احمد رضا علوی ،سید فیاض گیلانی محمد شعیب،شکیل کیانی اور ملک ندیم شیر نے تحریک انصاف انصافین میں شمولیت کرنے پر تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ اسی طرع جدہ ریجن اور دمام ریجن کے تمام انصافینز نے بھی کامیاب اجلاس کرنے پر تمام الریاض کے عہدے داران کو مبارک دی اور نے شمولیت اختیار کرنے لوگوں کو خوش آمدید کہا ،مرکزی سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری نے اس ورکر کنوینشن کو سعودی عرب کا سب سے بڑا اور کامیاب ترین کنوینشن قرار دیا۔

SHO Ijaz Ahmad Meeting

SHO Ijaz Ahmad Meeting