سندھ حکومت کا نجی اسپتال کیلئے50 کروڑ روپے امداد کا انکشاف

Hospital

Hospital

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کے بجائے مہنگے پرائیوٹ اسپتالوں کو کروڑوں روپے کی بندربانٹ کی تیاریوں کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبہ سندھ میں شروع ہونے جارہا ہے اقربا ءپروری کا انوکھا سفر۔ ذرائع کے مطابق جس میں محکمہ صحت سندھ غریب عوام کے لئے قائم کیے گئے سرکاری اسپتالوں کے بجائے بھاری فیسیں وصول کرنے والے ایک پرائیوٹ اسپتال کو گرانٹ کے نام پر نوازنے کا سلسلہ شروع کر رہی ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال کو 50کروڑ روپے دینے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کہتے ہیں انہیں اس معا ملے کا علم ہی نہیں۔ذرائع کے مطابق نجی اسپتال سندھ کی اعلیٰ شخصیت کے قریبی دوست کی ملکیت ہے، اسپتال کے مالک سابق وفاقی مشیررہ چکے ہیں اورنجی اسپتال کوگرانٹ دینے کی سمری کی منظوری کیلیے سیاسی دباو بھی ڈالا جارہا ہے۔