کراچی : نائن زیرو کے قریب مشکوک شخص پکڑا گیا، ایم کیو ایم

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب مشکوک شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ذرائع کے مطابق مشکوک شخص کو اہل علاقہ اور ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پکڑا ہے، نائن زیرو کے قریب سے پکڑا جانے والا شخص افغانی ہے، جو نائن زیرو اور اطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا۔