لندن (جیوڈیسک) معروف ایتھلیٹ آسکر پسٹوریس نے گزشتہ سال ویلن ٹائین ڈے پر اپنے گھر کے باتھ روم میں چار گولیاں داغ کر ماڈل اور اداکارہ دوست Reeva Steenkamp کو قتل کر دیا تھا۔
عدالت میں اپنی صفائی میں پسٹوریس کا کہنا تھا کہ انہیں لگا کہ باتھ روم کے راستے انکے گھر چور گھس آئے ہیں اور اس غلط فہمی کی وجہ سے انہوں نے اپنی ساتھی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد آسکر پسٹوریس کو قتل کے جرم پر 5 سال جیل کی سزا کاٹنی پڑے گی۔ آسکر پسٹوریس دو ہزار آٹھ پیرالمپکس میں تین اور لندن میں دو گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں۔