اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا کہنا ہےکہ نیا صوبہ سندھ کے عوام کا مطالبہ ہے جس سے ایم کیو ایم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔
قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کو بھی اپنا ہاری سمجھتی ہے، ہم سندھ میں وزارتوں سے مستعفی ہو چکے ہیں اور اب کابینہ میں واپسی کا امکان نہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم حکومت میں رہیں یا اپوزیشن میں لیکن عوامی مطالبات کے لیے کھڑے رہیں گے جبکہ نیا صوبہ سندھ کے عوام کا مطالبہ ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور حکومت کچھ بھی کرلے آج نہیں تو کل نئے صوبے بن کر رہیں گے۔