نیویارک (جیوڈیسک) فخر پاکستان ملالہ یوسف زئی نے لبرٹی ایوارڈ جیت لیا، یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت ہیں، ملالہ کو لیبرٹی میڈل امریکی ریاست فلاڈیلیفا میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا۔
فخر پاکستان ملالہ یوسفزئی نے لبرٹی میڈل 2014ء جیت لیا ہے۔ ملالہ کو یہ میڈل تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات اور قبائلی علاقوں کی خواتین کو بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کے حوالے سے جدوجہد پر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ملالہ نے ملنے والی ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔