بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 خواتین سمیت 18 گرفتار

Beggars

Beggars

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، راوی روڈ ، چوبرجی، سمن آباد، بند روڈ، سکیم موڑ، مون مارکیٹ، کیمپس، برکت مارکیٹ، گلبرگ، شادمان، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے بھیک مانگنے والی 8 عورتوں اور 10 مرد بھکاریوں کوپکڑ لیا۔ 9 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور 9 کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی سی اونے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔