لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے حکومت کی جانب سے خفیہ نوٹیفکیشن کے ذریعے بجلی کے نرخوں میں مزید 30 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط حاصل کرنے کیلئے عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں۔