ملزم شوہر کی عدم گرفتاری کیخلاف تیزاب سے جھلسنے والی خاتون کے ورثا کا احتجاج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) فیکٹری ایریا میں گھریلو جھگڑے کے دوران خاوند کے ہاتھوں تیزاب سے جھلسنے والی خاتون کی حالت ہسپتال میں نازک ہے جبکہ پولیس ابھی تک ملزم شوہر کو گرفتار نہ کرسکی جس پر خاتون کے لواحقین نے ہسپتال کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

ثمینہ کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ مدثراقبال اکثر وبیشتر اپنی بیوی کو تشددکا نشانہ بناتا اور مجبور کرتا کہ اپنے والدین سے رقم لیکر آؤ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کرالی ہے۔