پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے: سید ابن عباس

Syed Ibne Abbas

Syed Ibne Abbas

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ سید ابن عباس کا کہنا تھا۔

کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی جیسے مسائل سے گزر رہا ہے۔ ہمیں دنیا میں پاکستان کا بہتر امیج بنانے کے لئے کام کرنا ہے۔ اس وقت بیرونی دنیا کو پاکستان کے لئے کچھ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔