سجاول، لڑکی پر تشدد کرنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار

Arrested

Arrested

سجاول (جیوڈیسک) سجاول کے پوسٹ آفس کے قریب رہائش پذیر لڑکی صاحبہ شیدی نے اپنی ماں پٹھانی شیدی کے ہمراہ تھانے پہنچ کر شکایت کی کہ ایس پی آفس کے آپریٹر کانسٹیبل نوید شیدی نے اس پر تشدد کیا ہے، مذکورہ شکایت کے بعد پولیس نے فوری طور پر نوید شیدی کو حوالات میں بند کر دیا، نوید شیدی نے لاک اپ میں صحافیوں کو بتایا کہ میں نے صاحبہ شیدی سے شادی سے انکار کیا تھا جس پر میرے خلاف واویلا کیا جارہاہے، صاحبہ شیدی کی ماں پٹھانی شیدی نے بتایا کہ صاحبہ شیدی کو نوید شیدی نے اپنے گھر میں بلاکر شدید تشدد کیا، لیکن پولیس اس کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کررہی ہے،

جس کے خلاف انہوں نے ڈی سی ہاؤس اور ایس پی ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ہے ، انہوں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سجاول پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی سجاول کی ہدایت پر نوید شیدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی انکوائری ایس پی خود کررہے ہیں۔