کراچی: پولیس اور رینجرز کی کاروائی، 20 ملزمان گرفتار

Police, Rangers

Police, Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سائٹ پٹھان کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے
16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ مشتبہ افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔ لانڈھی میں رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈیفنس میں رینجرز نے تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نارتھ ناظم آباد میں اے سی ایل سی پولیس نے گاڑی چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا۔

لیاقت آباد نمبر دو اور تین میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ لیاری چیل چوک اور ائرپورٹ کے قریب فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔