محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و سلامتی اور اتحادو یکجہتی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اپیل

Shaheen Ashfaq

Shaheen Ashfaq

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و سلامتی اور اتحادو یکجہتی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام شہری سیاسی و سماجی راہنما خواتین سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے اپنے مسالک میں شرپسند عناصر کا شدید محاسبہ کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن بھائی چارہ کی فضاء کو قائم رکھا جاسکے محرم الحرام میں حکومت پنجاب نے بھی سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کررکھے ہیں انشاء اﷲ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ایام عاشور اپنے روائتی طریقہ سے امن سکون باہمی ہم آہنگی سے گزرئے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹوپنجاب ،شاہین اشفاق ایم پی اے نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،شاہین اشفاق ایم پی اے نے کہا کہقیام پاکستان تمام مکاتب فکر کی جدو جہد کانتیجہ ہے پاکستان کی تعمیر وترقی ‘ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمعاشرے میں ہرسطح پر امن بر قرارر کھنے میں بھی سب کاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور ہماری حکومت ہر موقع پر عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقنی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔شاہین اشفاق ایم پی اے نے اس موقع پر مسلم لیگی خواتین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایام عاشور میں ہونے والی خواتین کی مجالس مخافل جلوسوں میں رضا کارانہ خدمات سرانجام دیکر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔