نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت کرنا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ ) نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت کرنا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے ایک نوجوان کو روزگار فراہم کر نے سے ایک خاندان کی پرورش سر پرستی ہو تی ہے صاحب حیثیت شہریوں کا فرض ہے کہ وہ اس مشن کو لیکر آگے بڑھیں جس سے ہمارے معاشرے سے غربت اور جرائم کا خاتمہ ہو نے سمیت حقوق العباد کی عمدہ مثال قائم ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز لیگی رہنما و صحافی راجہ منظور حسین جنجوعہ نے جنجوعہ برادران کی طرف سے کشمیر کالونی راہوالی کینٹ کے 5 مستحق غریب نوجوانوں کو ان کی طرف سے تمام اخراجات برداشت کر تے ہوئے سعودی عرب میں ایک کمپنی میں ملازمت دلانے کے لیے ان نوجوانوں کی روانگی کے موقع پر کیا, راجہ منظور حسین جنجوعہ نے کہا کہ جنجوعہ برادران سیاست کے لیے نہیں بلکہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے خاندان اور اپنے علاقہ کے نوجوانوں اور غریب مستحق شہریوں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

راجہ منظور حسین جنجوعہ نے کہا کہ علاقہ میں غریب مستحق بے سہارہ افراد کی بچیوں کی شادی، واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگوانے کے بعد انہوں نے اب ہر سال دس سے بارہ نوجوانوں کو بیرون ملک اپنے خرچہ پر لے جا کر نوکریاں دلانے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں فری ڈسپنسری کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کام کی نگرانی انکے بڑے بھائی راجہ منیر حسین جنجوعہ کی سرپرستی میں ہو رہی ہے اور میرے دوسرے بھائی راجہ مختار حسین ،قیصر مسعود جنجوعہ اور راجہ ناصر محمود جنجوعہ بھی اس نیک کام میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب روانہ ہونے والے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ محنت سے کام کر کے اپنے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بنیں انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں 3 نوجوان جلدہی روانہ ہو ں گے جن کے کاغذات مکمل ہو چکے ہیں۔

Pati Janjua

Pati Janjua