اسلام آباد (جیوڈیسک) خلافِ ضابطہ تقرریوں اور ترقیوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ میں سندھ کے سرکاری محکموں میں خلاف ضابطہ تقرریوں اور ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے۔
عدالت نے حکومت سندھ میں 20 سابقہ اورموجودہ افسران کے تقرر پر حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ 20 افسران میں 2 سابقہ چیف سیکرٹریزبھی شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا۔
کہ 2013ء میں سپریم کورٹ نے خلاف ضابطہ ترقیوں سے متعلق واضح حکم دیا تھا، احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت نے سندھ حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 دن میں جواب طلب کرلیا۔