اسٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے دھرنا ختم کیے جانے کے اعلان سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایاکاروں کا بھی اعتماد بحال ہوا۔ انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سیشن کا آغا ز مثبت انداز سے ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر انڈیکس 30 ہزار کا لیول بھی عبور کرگیا۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دو ماہ سے زائد جاری رہنے والے۔

دھرنے کے ختم ہونے سے سیاسی بے چینی میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس سے سرمایا کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔