ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سید دلاور عباس شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ کا احساس

گوجرانوالہ ( خصوصی رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ سید دلاور عباس شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا اور اُن کے جان و مال ،عزت آبرو کی حفاظت پولیس کا بنیادی فرض ہے جس کی ادائیگی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں اور سنگین مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کرکے اُ ن کے چالان متعلقہ عدالتوں کو بھجوائیں۔آر پی او نے کہا کہ دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے ہر صورت امن وا مان کا قیام یقینی بنا یا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ بالخصوص پٹرولنگ کے دائرہ کار کو وسیع کرکے عام آدمی کو تحفظ کا بھر پور احساس دلایا جائے اور شہریوں کو پولیس گشت کرتی ہوئی نظر آنی چاہیے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکے اور عوام الناس سے خوش اخلاقی ہر پولیس ملازم و آفیسر کا شیوہ ہونی چاہیے۔اُنہوں نے ان ہدایات کا اظہار ڈی پی او آفس میں منعقدہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او حافظ آباد محمد زبیر دریشک اور پولیس کے تمام متعلقہ افسران اور ایس ایچ اوز نے کرائم میٹنگ میں شرکت کی۔

آر پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا خوف و خطر کاروائی کرتے ہوئے اُن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے اور امن و امان خراب کرنے والے عناصر کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔آر پی او نے پولیس لائن کا بھی دورہ کیااور وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے جوانوں کو بہترین رہائش، خوراک اور پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے اور پولیس لائن میں موجودہ دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

Metting

Metting