کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے بانی و چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ ایدھی ہوم میں ڈکیتی کی وجہ سے ایدھی صاحب کو ہونے والے نقصانات کو پورا کیا جائے گا۔ ملک ریاض نے مزید کہا کہ وہ عبد الستار ایدھی کا تہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور ان کو کسی بھی صورت پریشان نہیں دیکھ سکتے۔
بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن ایدھی صاحب کا زیادہ سے زیادہ نقصان پورا کرے گا۔ گزشتہ دنوں میٹھادر کراچی میں ڈاکوؤں نے ملک کے ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے ہیڈ کوارٹر میں عبد الستار ایدھی اورع ملے کو یرغمال بناکر ڈکیتی کی اور کروڑوں روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اور کئی کلو سونا بھی لوٹ لیا تھا۔