تہران (جیوڈیسک) پاک ایران سرحد سیکورٹی اجلاس تہران میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور سرحد پر سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق اجلاس میں آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد اور ایرانی بارڈر پولیس چیف جنرل قاسم راضی شریک ہوئے۔ اجلاس میں گزشتہ روز پاک ایران سرحد پر رونما ہونے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا اور واقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔
دونوں اعلیٰ حکام نے دو طرفہ تعلقات استوار کرنے اور سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کا کہنا تھا کہ دونون ممالک کی سیکورٹی فورسسز میں باہمی رابطے کو مربوط بنایا جائے اور ساتھ ہی فورسسز کے درمیان حقائق پر مبنی اطلاعات کا تبادلہ بھی ہو۔
سرحدی حدود کا احترام اور قانون کی پاسداری سے ہی معاملات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی بھی دونوں ممالک کے تعلقالت پر منحصر ہیں۔ یہ ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ایرانی فورسسز کے پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کے بعد طلب کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔