لندن (جیوڈیسک) سمندری طوفان برطانیہ کے ساحل سے ٹکرا گیا ، 3 افراد ہلاک ، 2 بچوں سمیت 5 زخمی ہو گئے۔ تیز آندھی اور بارشوں کی وجہ سے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع آمدورفت متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سیکڑوں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اور بجلی کے تار گرنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔
ساحلی علاقوں میں کئی فٹ بلند لہریں دیکھی جا رہی ہیں ، محکمہ موسمیات نے لوگوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے باز رہنے کی تاکید کی ہے۔