حلقہ پی پی 162 شیخوپورہ میں ضنمنی انتخاب کل ہو گا

Election

Election

شیخوپورہ (جیوڈیسک) پنجاب کے حلقہ پی پی ایک سو باسٹھ شیخوپورہ میں ضنمنی انتخاب کل ہو گا، مسلم لیگ نون کی جانب سے حسان ریاض اور آزاد امیدوار عثمان نثار پنوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی خرم گلفام کی وفات کے بعد خالی ہونیوالی پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی ایک سو باسٹھ کا ضنمنی انتخاب کل ہو گا۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو بیالیس ہے، جن میں ستر ہزار چارسو مرد جبکہ پچاس ہزار چارسو تینتالیس خواتین ووٹرز ہیں۔

حلقہ کے چھ پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں کرتوپنڈوری، نارگ منڈی، آہدیاں، میتہ سوجا اور لھٹے پور کے علاقے شامل ہیں،۔ عام انتخابات دو ہزار تیرہ میں مرحوم خرم گلفام اٹھائیس ہزار انیس ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔

جبکہ اس بار ان کے کزن حسان ریاض مسلم لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے مدمقابل سابقہ ایم این اے چوہدری نثار پنوں کے بیٹے عثمان نثار پنوں کو تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، سنی تحریک اور عوامی تحریک کی حمایت حاصل ہے۔