اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان تیار کر لیا، آئی جی طاہر عالم کہتے ہیں کہ پولیس کیساتھ ساتھ ایف سی اورر ینجرز کو مکمل اختیارات حاصل ہونگے، پاک فوج بھی اسٹینڈ بائی کے طور پر رہے گی۔
آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران وفاقی دارالحکومت کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے، پولیس کیساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز کو مکمل اختیارات حاصل ہونگے۔
جبکہ پاک فوج کوبھی اسیٹنڈ بائی کے طورپررہے گی،انہوں نے مزید کہا کہ بیالیس افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جوامن وامان کی صورتحال خراب کرسکتے ہیں، ان افراد کے مکمل کوائف مختلف علاقہ مجسٹریٹ کو بھجوا دیئے ہیں، محرم کے جلوسوں کواپنے مقررہ وقت اور روٹس کی پابندی کرنا ہو گی۔
لاوٴڈ اسپیکر پر مکمل پابندی ہو گی، موبائل فون کی بندش کی صورت میں تمام امام بارگاہوں اوراہم لوگوں سے پولیس رابطے میں ہو گی، کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں کرنے دینگے، خلاف ورزی کرنیوالے کیخلاف کاروائی ہو گی۔