کراچی: محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فروغ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے تمام مکاتب فکر سے اپیل ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے محرم کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیرازوحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا کے ہمراہ کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کے دورے کے موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا عاشورہ محرم کے حوالہ سے جاری کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھیں مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پرصفائی ستھرائی اورروشنی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
منتظمین کی جانب سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ کریں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضانیکہا کہ باہمی مشاورت اورمنصوبہ بندی سے ہی کورنگی کی ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے کورنگی کو صاف ستھرا اور روشن بنانے کیلئے ہم سب کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا جبکہ موقع پر موجود افسران نے عاشورہ محرم کے دوران کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصا جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے علاوہ استر کاری اور رورشنی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے صفائی ستھرائی اوردیگر تعمیراتی کاموں میں مصروف عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہتر بنائیں مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر موجود باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کر کے موصول ہونے والی دیگر شکایت کے خاتمہ کو ممکن بنائیں ہر اس مقام پر سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے منتظمین سے مشاورت اور ان سے موصول ہونے وا لی شکایات کے خاتمہ کیلئے بھرپور انداز میں کارروائی کریں۔