سیلاب زدگان کی امداد سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہے، علی گیلانی

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے سربراہ علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب زدگان کو دی جانیوالی امداد سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہو رہی ہے، بھارت نواز سیاستدان من پسند افراد کو نوازنے میں مصروف ہیں اور ریلیف مہم کو ووٹ بنک کی نذر کیا جا رہے۔

سید علی گیلانی نے گزشتہ روز حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ ضلع کولگام اور ضلع بڈگام کے 50 کنبوں میں 10، 10 ہزار روپے کے چیک اور امدادی سامان تقسیم کئے اور انہیں یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن طریقے سے حوصلہ افزائی کرنے کی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گی۔