کراچی : بلدیہ کورنگی نے عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کو بلا تعطل بلدیاتی سہولیات کی لئے میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، عشرہ محرم کے دوران عزادار حسین کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے تمام زونز کے تحت ہنگامی بنیادوں پر صفائی وستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سے تجاوزات وال چاکنگ کا خاتمہ اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے علاقے سادات کالونی ،امام بارگاہ کاظمین سمیت مختلف امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون بلدیہ کی تحت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات پر اطمیان کا اظہار کیا اس موقع پر سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل محمد ارشد بھی موجود تھے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیا قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ منتظمین امام بارگاہوں اور ایام عشرہ محرم کے دوران برا مد ہونے والے جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے ساتھ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیر دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائیاس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ یکم محرم الحرام سے قبل جلوسوں کے روٹس ،امام بارگاہوں اور مجالس گاہوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے اور روٹس سے غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈز کا بھی خاتمہ کیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی نے محرم سے قبل عشرہ محرم کے موقع پر اعزاداروں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا تھا اور انشا اللہ عوامی نمائندوں کے تعاون اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ یکم محرم سے قبل تمام تر انتظامات کو مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتا یا کہ عشرہ محرم کے دوران بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی نے ہنگامی پلان ترتیب دیا ہے یکم محرم تا عاشورہ محرم تک بلدیات سمیت علاقائی مسائل کے حوالے سے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں کنٹرول روم قائم کیا جائیگا کنٹرول روم میں بلدیات سمیت عوامی سہولیات پر مامور تمام اداروں کے نمائندے موجودرہینگے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضانے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں اور وسائل کو بروئے کار لائینگے میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران بلدیہ کورنگی میں مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے عوامی کے تعاون سے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات ،رکاوٹوں کے خاتمے کے ساتھ دیواروں سے وال چاکنگ کے خاتمے اور شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ بینرز کواتارلیا جائے۔امام بارگاہوں اور ایام عشرہ میںبرآمد ہونے والے جلوسوں سے قبل جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔