گجرات میں تحریک انصاف کا جلسہ، خستہ حال بالکونی پر سٹیج بنانے کی تیاریاں

Bad Materail

Bad Materail

گجرات (جیوڈیسک) جمعہ کے روز گجرات میں تحریک انصاف کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کیلئے سٹیڈیم کی خستہ حال بالکونی پر سٹیج بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جو کسی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء عثمان منظور کا کہنا ہے کہ جلسے کے انتظامات دیکھے ہیں۔ سٹیج کی حفاظت کیلئے ایکسٹرا جیٹ لگائے گئے ہیں، ایسی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے۔ انتظامیہ تو ہر جگہ ہی خدشات کا اظہار کرتی ہے۔ دوسری جانب ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے انتظامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پویلین میں زیادہ لوگ ہوں گے تو خطرات ہوں گے۔ بارہا پی ٹی آئی والوں کو کہا کہ زیادہ لوگ ہوں گے تو سٹیڈیم کافی نہیں ہے۔

انتظامیہ نے متبادل گراؤنڈ کی اجازت دی لیکن پی ٹی آئی والے نہیں مانے۔ پی ٹی آئی بضد ہے کہ یہیں جلسہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سختی کریں گے تو ایشو بنا دیا جائے گا۔