لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، پڑھا لکھا پراجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہہ کر پونے دو لاکھ غریب مسافروں کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔
میٹرو بس کی افادیت کو دنیا نے تسلیم کیا ہے، ڈیفنڈ جیسے معیاری ادارے تعلیم کے میدان میں شہباز شریف کی خدمات کے معترف ہیں، انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ اپنے دور میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکے، چوہدری برادران بیانات کے زریعے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔