ضلع غربی کےعلاقوں میں بڑھتے ہوئے چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ فرہاد گل

Robbery

Robbery

کراچی (جی پی آئی) نائب صدرشباب ملی کراچی فرہاد گل نے کہا ہے کہ ضلع غربی کے بیشترعلاقوں میں چوری ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش ہے شہریوں کو دن دہاڑے لوٹا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے،بلدیہ ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن اورسائٹ ٹاؤن کے مختلف علاقوں گلشن غازی ،عابدآباد،رشیدآباد،ضیاء کالونی سمیت کئی علاقوں میں حالیہ دنوں میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن قانون نافذکرنے والے ادارے خوب غفلت کے مزے لے رہے ہیں اور اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی ملزمان کا پتا چلایا جاسکا ہے۔

پولیس کے لئے شرم کا مقام ہے کہ مختلف علاقوں میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقوں میں چوکیداری کررہے ہیں،فرہاد گل نے مذید کہا کہ رینجرز اپنا کردار ادا کرے اور عوام کے جان مال کی حفاظت کویقینی بنائے، ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں شدید خوف وہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے اور جب تک ڈکیتوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا عوام سکھ چین کی نیند نہیں سوسکیں گے،حکام بالامتاثرہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کوگشت کرنے کا حکم دیں تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔