گجرات : سردی کی آمد آمد کے ساتھ ہی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کا بد ترین بحران شروع ہو گیا ہے ‘ صبح آٹھ بجے بند کی جانے والی گیس شام چھ بجے بحالی کی جاتی ہے ‘ جس کے باعث لوگوں میں حکومت کے خلاف عوامی نفرت بڑھنے لگی ‘ گزشتہ کئی روز سے گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں صبح سو یرے ہی گیس بند کر دی جاتی ہے ‘ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔
صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے سکول اور دفاتر وغیرہ جانے والے بچوں اور لوگوں کو بعض اوقات بغیر ناشتے کے ہی جانا پڑتا ہے ‘ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت دور میں نہ صرف مہنگائی عروج پر پہنچی ہے ‘ بلکہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے باوجود عوام کو نہ گیس میسر ہے ‘ اور نہ ہی بجلی۔