ڈنگہ : علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے، تعلیم حاصل کرنا آپ کا حق ہے، اپنے بچوں کو سکول داخل کروانے کیلئے ہیڈ ٹیچر سے رابطہ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ہر بچہ سکول میں اچھا، فری تعلیم، فری کتب، مار نہیں پیار، اخلاقی تربیت اور چائلڈ فرینڈلی ماحول کے حوالہ سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پنجن شہانہ ہیڈ ماسٹر شہباز حسین دان کی قیادت میں UPE( یونیورسل پرائمری ایجوکیشن ) مہم واک، یونیورسل پرائمری ایجوکیشن کے لیے 100 فی صد داخلہ کو یقینی بنانے کے لیے سکول ہذا کے تمام سٹاف اور سکول مینجمنٹ کونسل کے ممبران نے علاقہ میں واک کر کے والدین اور بچوں میں تعلیم کی اہمیت کو بارور کروایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشین پڑھا لکھا پنجاب ہر بچہ سکول میں داخلہ سے ہی ممکن ہے، واک کی قیادت شہباز حسین دان ہیڈ ٹیچر کے ساتھ ساتھ (SMC) سکول منیجمنٹ کونسل کے ممبر چوہدری زاہد اصغر نمبردار نے کی، اس کے علاوہ سکول سٹاف میں محمد اشرف، قاری غلام مصطفی ، طیب حمید، کلیم اللہ، عظمت اللہ ، محمد ارشد، سید امیر حسین، اللہ داد سمیت SMC ممبران ڈاکٹر طفیل، شہباز حسین نائب ناظم ، نوازش علی مہر، ڈاکٹر عتیق الرحمن، چوہدری عنائت علی ، اسجد محمود اور کثیر تعداد میں والدین کی شرکت، سکول کے تمام طلباء نے بینرز اور پلے کارڈرز اُٹھا رکھے تھے۔