میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں، اوباما کو لڑکے کی تنبیہ

Barack Obama

Barack Obama

شکاگو (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما رواں ہفتے پارٹی الیکشن کے موقع پر شکاگو میں اپنا ووٹ ڈال رہے تھے۔ ایک ویڈیو میں محفوظ منظر جسے امریکی ٹی وی نے ایک نیوز رپورٹ کا حصہ بنایا میں براک اوباما ایک ووٹنگ بوتھ کے پیچھے خاموشی سے اپنا ووٹ ڈالنے میں مصروف تھے کہ اسی اثناء ایک نوجوان انہیں خبردار کرتے ہوئے ان کے پاس سے گزرا۔ نوجوان نے صدر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب صدر میری گرل فرینڈ کو چھیڑنے سے باز رہیں۔

دنیا کے طاقتور ترین صدر کو دھمکی دینے والا نوجوان مائیک جونز تھا اور وہ اپنی دوست آیا کوپر کے حوالے سے صدر کو خبردار کر رہا تھا جو براک اوباما سے اگلے ہی کائونٹر پر اپنا ووٹ ڈال رہی تھی۔ صدر اوباما نے بظاہر شرمسار لڑکی کوپر کو دیکھے بغیر کہا کہ میرا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

تاہم کوپر نے اپنے بوائے فرینڈ مائیک کی جانب سے فوری طور پر صدر سے معذرت کی۔ براک اوباما سے ازراہ تفنن کوپر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بھائی صاحب آپ کو بلاوجہ شرمسار کرنے کے درپے تھے۔” اس جملے کے بعد صدر اوباما خود ہنس دیے۔ ویڈیو مناظر کے مطابق صدر اوباما نے کوپر کو گلے لگاتے ہوئے اس کا گال چومتے ہوئے کہا کہ چلو اب اسے مائیک کو کچھ بات کرنے کا موقع تو ملے گا۔ یہ منظر دیکھ کر تمھارا بوائے فرینڈ ضرور جل بھن جائے گا۔