کراچی (جیوڈیسک) منظور وسان نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری میں اختلافات ہیں طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے سے پہلے عمران خان کو اعتماد میں نہیں لیا۔ اب جلد ہی عمران خان کا دھرنا بھی ختم ہو جائیگا۔
منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے دونوں جماعتیں بلدیاتی انتخابات کرانے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیر کا شکار صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے اور جب وقت آئیگا تو شیر کا شکار کرنے نکلیں گے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کے خاتمے کا خواب جلد پورا ہو گا۔