عوامی تحریک کے ساتھ نکلنے کو لندن پلان کا حصہ قرار دینا غلط ہے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا دینے کا مطلب کچھ اور تھا، عوامی تحریک کے سربراہ کے ہمارے ساتھ نکلنے کو لندن پلان کا حصہ قرار دینا غلط ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکن شہید ہوئے اور اس کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی۔

وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے باعث ہمارے ساتھ نکلے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے جب بھی انگلی اٹھائی اس سے مراد ہمیشہ الله رہی، تھرڈ امپائر کا مطلب الله ہے اور وہ دھرنے کے شرکا کے ساتھ ہے۔