کراچی (جیوڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ نوجوان ہی اس ملک کاحقیقی سر مایہ ہیں، تعلیم کے زیور سے آراستہ نوجوانوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور نوجوانوں کی تربیت میں اسلامی جمعیت طلبہ نے ہی ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
جمعیت کے تحت امیدواروں کی رکنیت کی دو روزہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستور جمعیت درحقیقت طلبہ کی زندگی کو صحیح رخ دینے اور جمعیت کو منظم رکھنے کا سبب ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ در اصل طلبہ کی منظم اجتماعیت کا نام ہے جس کا اپنا ایک دستور موجود ہے جو کہ مکمل اسلامی تعلیمات پر مبنی ہے، اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ محمد بلال رمضان اور جنرل سیکریٹری عمیر سعید بھی موجود تھے۔