حساس مقامات اور تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، کمشنر

Shoaib Ahmed Siddiqui

Shoaib Ahmed Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے حساس مقامات کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔ حساس مقامات پر اندورنی تحفظ کے ذمے دار متعلقہ ادارے جبکہ بیرونی تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے حساس تنصیبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت میں کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملیر، پولیس پورٹ قاسم، ایپزا، پی ایس او، فوٹکو، سول ایوی ایشن، بن قاسم ایسوسی ایشن، پارکو۔

او سی اے سی، پیپکو، بی ٹی سی ایل، پاکستان اسٹیل، او او ٹی سی ایل کے سیکورٹی افسران نے شرکت کی،کمشنر نے کہا کہ حسا س تنصیبات اور مقامات کی حفاظت کیلیے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی طرز پر وائٹل انسٹالیشن سیکورٹی فورس کی ضرورت ہے، ضلع ملیر میں حساس ادارے اور تنصیبات واقع ہیں۔

اداروں کے سیکورٹی سربراہ اندرونی تحفظ کا مکمل انتظام کریں،اجلاس میں سول ایوی ایشن کے چیف سیکورٹی افسر نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب سے تجاوزات ختم کرکے 5 داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں، کمشنر نے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے پاس مکانات اور تجاوزات ختم کردیے جائیں۔

دریں اثنا کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ فرض شناس اورمحنتی افسران اور ملازمین کی بدولت کمشنر آفس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، ملازمین کی بہترین کارکردگی پر کمشنر آفس اب لوگوں کی امیدوں کا مرکز بن گیا ہے انھوں نے کمشنر آفس کے ملازم سجاد علی خان کو مہینے کا بہترین ملازم قرار دیا ہے۔