ساہیوال: ڈاکٹر کی غفلت سے فرسٹ ائیر کا طالب علم جان کی بازی ہار گیا

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق عبد الرحمن کو سانس کی بیماری تھی۔ اس کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے ہسپتال لایا گیا تو وہاں موجود ڈکٹر نے اس نا تو آکسیجن دی اور نا ہی صیح طریقہ سے چیک کیا۔

اور مردہ قرار دے دیا۔ لواحقین جب اس لے کر گھر پہنچے تو اس کی نبض چل رہی تھی اور آنکھیں کھلیں تھی اور ہل رہیں تھیں۔ بچے کو دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا پر وہ جانبر نا ہوسکا۔ لوگوں کا کہنا تھا اگر اس کو وقت پر آکسیجن مل جاتی تو بچ سکتا تھا۔

لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ایمر جنسی بند کرا دی۔ تھانہ فرید ٹاون کے ایس ایچ او موقعہ پر پہنچ گئے اور لوگوں سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرایا۔ ایم ایس ہسپتال نے فوری کاروائی کرتے ہوئے غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا ہے۔