پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) شکایت ملنے پرمتعلقہ ایس ڈی پی اور ایس ایچ اوکے خلاف کارروائی ہوگی:آرپی او پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کرتے ہوئے سی پی او اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا

آر پی او سید دلاور عباس نے کہا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل ہیں جس سے معصوم شہریوں کا ناحق قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگیں اوردھاتی ڈور تیار، کاروبار کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں کسی کے سا تھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے شادی بیاہ اور خوشی کے مواقع پر شہریوں میں ہوائی فائرنگ کے رحجان کی حوصلہ شکنی کرنے کا بھی حکم دیا۔ آر پی او نے کہا کہ آئندہ اگر کسی تھانہ کے علاقے میں پتنگ بازی یا ہوائی فائرنگ کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ ایس ڈی پی اور ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔