خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 شدت پسند مارے گئے۔ ہلاک شدت پسندوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔
خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف 16 کتوبر سے آپریشن خیبر ون جاری ہے۔ آج تحصیل کے علاقے سپاہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 شدت پسند ہلاک ہوئےجن کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔
تحصیل باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی اب تک کی کارروائی کے دوران 35 سے زائدشدت پسند مارے گئے ہیں۔ جبکہ 5 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ آپریشن کے باعث ڈھائی ہزار خاندان مختلف محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرچکے ہیں۔