مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے 2 گروپوں کا الگ الگ احتجاج

Inflation

Inflation

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ضلعی صدر رانا نعیم الرحمان کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بجلی کے زائد بل بھجوا کر ذہنی اذیت دی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بیرسٹر علی اشرف مغل کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ڈی سی او آفس کے باہر ریلی نکالی جس میں شرکاء نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ علی اشرف مغل گروپ نے بھی پریس کلب کے باہر احتجاج کرنا تھا لیکن نقص امن کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے آخری لمحات میں اپنا پروگرام تبدیل کرلیا۔