کوئٹہ: ہزار گنجی کے قریب فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس پی سریاب عمران قریشی کے مطابق ہزار گنجی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 9 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا۔

جارہا تھا کہ ان میں سے 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دو زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔